حج فلائٹ آپریشن کب شروع ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے

حج فلائٹ آپریشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں سال حج کے لیے پاکستان سے حجاز مقدس کے لیے پروازیں اگلے ماہ 9 مئی سے شروع ہوں گی اور اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ، رحیم یار خان کے ہوائی اڈوں کے درمیان 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی۔
حج فلائٹ آپریشنز میں پی آئی اے اور سعودی ایئرلائنز شامل ہیں، سیاران اور ایئر بلیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔