حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

“لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جس میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔”
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البل اور شہابیہ میں مزاحمتی فوجیوں کی شہادت کے بدلے میں کیا گیا۔ شہر میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا اور اسرائیل نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے 14 فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے بعد میں کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں ایک فیلڈ کمانڈر سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے، حزب اللہ اور اسرائیل چھ ماہ سے زائد عرصے سے ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ غزہ میں جنگ 2006 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بدترین لڑائی تھی۔