اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل ہارون حلیوا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارون حلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی ہالیوا 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد مستعفی ہونے والی سب سے سینئر شخصیت ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اور دیگر فوجیوں کے استعفے سے حکام کے لیے حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔