حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں زبردست کمی کر دی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کردی۔
معلومات کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے 18 پیسے کی کمی کی گئی ہے
جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مئی کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے 48 پیسے ہو گی۔