حکومت نے چینی عوام کی حفاظت کے لیے بڑا قدم اٹھالیا

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد حکومت نے چینی انجینئرز اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق حکومت نے CPEC کے لیے 37 بلٹ پروف گاڑیاں، نان CPEC، نجی نان CPEC اور مستقل اداروں کے لیے 12 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی۔
حکام کے مطابق نجی نان CPEC پر کام کرنے والے چینیوں کے لیے 11 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے
جبکہ 3 مستقل اداروں کے لیے، 18 بلٹ پروف گاڑیاں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے پہلے سے موجود ہیں
ان میں سے 43 میں سے 16 بلٹ پروف گاڑیاں نقل و حرکت کے لیے درکار ہیں۔
یکم جنوری سے 31 مارچ تک چینی شہریوں کا سیکیورٹی آڈٹ۔ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔