ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور تیل کی مصنوعات کی اسمگلنگ پر تیل کی صنعت کی شکایات کے پیش نظر، حکومت نے تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) پر عوامی تنقید کو دور کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے کہا ہے کہ وہ تین دن کے اندر “پیٹرولیم مصنوعات کے ریگولیشن پر تجزیہ اور مضمرات کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیں”۔
اس پریزنٹیشن میں ’ان کنٹری فریٹ ایکویلائزیشن مارجنز (آئی ایف ای ایم) اور دیگر متعلقہ پہلوؤں‘ کا احاطہ ہونا چاہیے۔سینیئر سرکاری اہلکار نے کہا کہ یہ ہدایت وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ’پیٹرولیم سیکٹر کے لیے ڈی ریگولیشن فریم ورک‘ کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایات کے بعد سامنے آئی۔