حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی جس میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو چینی، آٹا، گھی، دالیں اور چاول پر سبسڈی ملے گی اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے میں ملے گا جبکہ گھی 393 روپے فی کلو ملے گا۔
اس کے علاوہ دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا منصوبہ ہے اور پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جب کہ آئندہ مالی سال تک پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔