خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی اقدامات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے
جب کہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بجٹ کا اجراء غیر آئینی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت ایک ماہ کا بجٹ اور دیگر اخراجات کے لیے فنڈز جاری نہیں کر سکتی۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا بجٹ جاری کرنا اور دیگر اقدامات غیر قانونی ہیں۔