خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 11 دہشت گرد مارے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے جب کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا، ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔