دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شدید بارش کے بعد دوبارہ کھل گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید بارشوں کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ہمسایہ ممالک میں منگل کو ہونے والی بارش کے بعد امارات کے مصروف ایئرپورٹ کے کچھ حصے بھی زیر آب آگئے جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کچھ پروازیں جمعرات کو دوبارہ شروع ہوئیں۔لیکن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑا سفری مرکز کام کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔