متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں دن اندھیرا ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دبئی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ صرف ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکلیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسکولوں کو فوری طور پر آن لائن منتقل کردیا گیا جب کہ تمام سرکاری ملازمین کو اگلے دو روز تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔