دہشت گردی کی حالیہ لہر؛ پنجاب میں 9 ہزار افراد مانیٹرنگ لسٹ میں شامل

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پنجاب میں سرگرم 9 ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے،
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9 ہزار 883 افراد کی باقاعدہ مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے جب کہ 19 ہزار سے زائد سکولوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہونے والے 540 افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔