سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد مسلم لیگ ن نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
انہیں داخلہ امور کا مشیر بنایا جائے گا، ذرائع کے مطابق سینئر قیادت رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنا چاہتی ہے۔
نواز شریف کی منظوری کے بعد ذمہ داری دی جائے گی۔ رانا ثناء اللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزراء میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دو روز قبل ہی وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔