مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم کا سیاسی امور کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی تقرری کا مشورہ صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثناء مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں وفاقی وزیر داخلہ تھے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔