رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 تک پہنچ گئی

الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 136 ہزار 311 ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی۔
عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔
ملک بھر میں 18 سے 35 سال کی عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 145 ہے۔
ملک میں 36 سے 45 سال کی عمر کے 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ووٹرز ہیں۔