رمضان المبارک کے بعد مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی

رمضان المبارک کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 28.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے آلو 12 روپے اضافے سے 78 روپے فی کلو، ٹماٹر اوسطاً 13 روپے اضافے سے 117 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 54 روپے اضافے سے 516 روپے فی کلو ہو گئی۔
لہسن، گوشت، دال ماش، دال مونگ، مسور کی دال، خشک دودھ، چاول، چینی اور پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہو گئیں۔
آٹے کا 20 کلو تھیلا 130 روپے کمی سے 2323 روپے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 95 روپے کمی سے 3254 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت 19 روپے کمی سے 257 روپے ہوگئی۔