روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ

روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپرسونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے دعویٰ کیا کہ طیارہ 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی بار روسی بمبار پر حملہ کرنے آرہا تھا۔
یوکرین نے کہا ہے کہ اس جنگی طیارے نے 19 اپریل کو یوکرین کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق روسی جنگی طیارے کو یوکرین سے 200 میل دور جنوبی روس میں مار گرایا گیا۔