روس کے نائب وزیر دفاع کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت ستانی کی تحقیقات جاری ہیں۔
روسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے اور کتنی رشوت لی تاہم ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کا مطلب ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم از کم 10 لاکھ روبل یعنی تقریباً 3 کروڑ روپے رشوت لی۔
اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔ 48 برس کے تیمور ایوانوف سن دوہزار سولہ میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے۔
انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔