ریاست مخالف بیان بازی کیس: اعظم سواتی کی ضمانت منظور، انکوائری کا حکم

“اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں سابق سینیٹر اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی 23 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔”
اعظم سواتی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے اعظم سواتی کی 23 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔