ریلوے پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد

“بہاولپور سے ریلوے پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔”
نواحی علاقے چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون کی لاش ملی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ 30 سالہ مریم بی بی جڑانوالہ کے چک 648 کی رہائشی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔مریم بی بی کے بھائی افضل کے مطابق ان کی بہن کراچی کے ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی اور عید منانے زردانوالہ آرہی تھی۔ مالت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کی خاتون مسافر پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ورثا نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گرفتار پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خاتون مسافروں کو ہراساں کرتی تھی، جب میں نے انکار کیا تو خاتون نے میرے ساتھ بدتمیزی بھی کی، جس کی وجہ سے مجھے ہاتھ اٹھانا پڑا، اس پر ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ نے کہا کہ ایسے افسر کا کوئی حق نہیں۔ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔