پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے اگلے ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کی توقع ہے، جس کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سعودی سرمایہ کاری کو آسانی سے مکمل کرنے کے لیے وزیراعظم وزارت خزانہ کی ایک کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔