زہریلا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر چھاپے

صوبہ پنجاب میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور سموگ کو کم کرنے کے لیے اسکیم شروع کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر کوالٹی انڈیکس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبے میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور سموگ کو کم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا۔
صوبے میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور مہم چلائی گئی۔ ای پی اے کی ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی آپریشن کیا۔
آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی، مہلک بیماریاں پھیلانے والے دھویں سے نجات کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اقدامات سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئے گی، سموگ میں بھی بہتری آئے گی۔ قانون سازی کا کام بھی تیز کر دیا گیا ہے، سزا اور جرمانے کیے جائیں گے۔