زہریلے کھانے کا خدشے ‘ بشریٰ بی بی کا 2 دن میں اینڈو سکوپی ٹیسٹ کرانے کا حکم

احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کرلیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کا 2 روز میں پرائیویٹ اسپتال سے اینڈو سکوپی ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ سرکاری ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے۔.
ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔