امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع ہو گیا ہے، استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر نے 2016 کے انتخابات کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں چھپانے کے لیے حربے استعمال کیے تھے۔