پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا بیان سنگاپور کو پاکستان اور یورپ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل کاٹنے کے معاملے پر سامنے آیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگرچہ کیبل پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کا حصہ نہیں ہے، پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک بغیر کسی سروس میں رکاوٹ کے مکمل طور پر فعال ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سنگاپور کو پاکستان، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے ملانے والی فائبر آپٹک کیبل کو انڈونیشیا کے قریب سب میرین کیبل پر پانچ بار کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبل کی مرمت میں ایک ماہ کا عرصہ لگے گا، پی ٹی سی ایل اور ٹرانسورلڈ کے مشرقی حصے میں کٹوتی کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی۔