سعد رفیق نے پرانی تقریر میں ترمیم کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر میں ترمیم کرکے ریلیز کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے میری تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریر کا مفہوم ایڈٹ کرکے بدل دیا گیا
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس غیر قانونی عمل پر ایف آئی اے کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔