سعودی دارالحکومت ریاض میں شراب کی پہلی دکان کھل گئی

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں اپنا پہلا بار کھول دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے دارالحکومت میں شراب خانے کھولنے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تاہم سفارت کار اس پر اتفاق کریں گے۔
ایک خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 21 سال سے کم عمر کے کسی مہمان یا شخص کو اسٹور میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دکان میں فوٹو گرافی اور موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ اس سال کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانے کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔