وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سعودی عرب کے وفد نے پی آئی اے سمیت کئی اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔
وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء نے شرکت کی۔
تمام وزراء نے اپنی وزارت سے متعلق منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔
سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز، سولر پراجیکٹس، کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئیں۔
وفد کو پی آئی اے، ایئرپورٹس کی نجکاری کے بارے میں بتایا گیا۔