سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کی قیادت میں وفد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا استقبال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل آج SIFC کی اعلیٰ کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔