سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا اعلیٰ سطحی وفد 17 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔
سعودی وفد ریکوڈیک، دیا میر بھاشا ڈیم، چھوٹی آئل ریفائنریوں کی توسیع سمیت کان کنی اور سیاحت کے شعبوں میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے روڈ میپ طے کرنے کے لیے میٹنگ کرے گا۔
دو ہفتے بعد مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے۔ جس کے دوران معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائے گا۔