سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سلیم راجپوت اور دیگر نے شرکت کی،
یہ لوگ ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔
ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات فروش ملک اور قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔