سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق ایم کیو ایم کا ہے : فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے اور آخری حق بھی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر کامران ٹیسوری ہیں اور ان کے علاوہ ایم کیو ایم نے کوئی نام نہیں دیا اور نہ ہی زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تقسیم میں سندھ کی گورنر شپ کسی کی بھی ہو سکتی ہے لیکن اس کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔