سنی اتحاد کونسل نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سینیٹر شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ شبلی فراز سینیٹ میں قائد کا عہدہ سنبھالیں گے۔
حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے سعودی عرب سے متعلق کسی بھی بیان کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا آئندہ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا، جلسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔