سپریم کورٹ انتخابی نتائج کا فیصلہ فارم 45 کی بنیاد پر کرنے کے لیے کمیشن بنائے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فارم 45 کی بنیاد پر انتخابی نتائج کا جائزہ لینے اور نتائج کو دوبارہ مرتب کرنے کے لیے کمیشن بنائے۔
کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جارہی، جب صنعتیں آگے نہیں بڑھیں گی تو برآمدات کیسے بڑھیں گی۔
پیپلز پارٹی 16 سال سے حکومت کر رہی ہے، وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ جو لوگ مسلط ہیں، وہ اختیارات منتقل نہیں کر رہے۔