سپریم کورٹ نے ملک بھر میں فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔
پیمرا کو اس حوالے سے عوامی خدمت کا پیغام شائع اور پھیلانے کا بھی کہا گیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن کے اندر سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹائیں، تجاوزات کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اخراجات بھی ختم کریں۔