سپیکر پنجاب اسمبلی نے گندم خریداری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں میاں مجتبی شجاع الرحمن اور بلال یاسین سمیت تین ممبران شامل ہیں۔
سپیکر اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گندم خریداری بحران پر غور کیا گیا اور ایوان میں چار نکات پر اتفاق کیا گیا۔
سپیکر نے کہا کہ ایوان نے 6 ہیکٹر تک گندم خریدنے کی پالیسی مسترد کر دی ہے
، 6 ہیکٹر تک کے کسانوں سے گندم خریدی جائے گی تو باقی کا کیا ہوگا، 3 ارکان پر مشتمل گندم خریداری کمیٹی بنا دی گئی۔