ملک کے سیاسی رہنماؤں نے صرف غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
عید کے موقع پر اپنے پیغام میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید مٹھاس کا نام ہے، روزے میں صبر کا جو سبق ملتا ہے اسے آنے والے سال میں بھی اپنانا چاہیے۔
سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اپنے فلسطینی بھائیوں کو مت بھولیں جو گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔