سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 7 دہشت گردہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپنکئی غلام خان سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔