شارجہ: شدید بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

شارجہ کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث انسانی صحت کے مسائل پیدا ہو گئے۔
خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ماہرین صحت نے عوام کو گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے جب کہ وبا سے نمٹنے کے لیے اسپتال کو تیار کرلیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں حالیہ ریکارڈ توڑ موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقوں میں زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔