شاعر مشرق علامہ اقبال کی آج 86 ویں برسی منائی جارہی ہے

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
علامہ اقبال کو دنیا سے رخصت ہوئے 86 برس بیت گئے لیکن ان کی نظمیں اور افکار آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
سابق شاعر 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مشن ہائی سکول سے میٹرک کیا اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔
قیامِ پاکستان سے قبل علامہ اقبال کا 21 اپریل 1938ء کو انتقال ہو گیا تھا اور انہیں لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا۔