وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا سنگین مسئلہ ہے، قرضوں کا جال موت کا جال بن چکا ہے،
ہم جامع اصلاحات کرنے جارہے ہیں، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے اور یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
ورلڈ اکنامک کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں
اور آلودگی میں بہت کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے باعث عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ترقی پذیر ممالک عالمی منڈی میں مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں۔