ضمنی الیکشن، پی ٹی اے کا موبائل فون بند کرنے کا اعلان

ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے بعض اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
پی ٹی اے کے بیان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بغیر کسی رکاوٹ اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔