ضمنی الیکشن‘ مسلم لیگ (ن) کی جیت

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے اتوار کو 21 قومی اور صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں زیادہ تر نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر ملک بھر میں انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں موبائل فون سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی
تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں نارووال پولنگ اسٹیشن کے باہر مسلم لیگ (ن) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
قومی اسمبلی کے لیے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا، ان میں پنجاب اسمبلی کی 12 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔