ضمنی الیکشن کے نتائج پی ٹی آئی کے لیے تشویشناک صورتحال!

ضمنی انتخاب کے نتائج سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے لیے تشویشناک صورتحال، پنجاب کے نتائج نے ن لیگ کا اعتماد بڑھا دیا۔
تحریک انصاف کے ووٹرز مایوس نظر آئے اور پارٹی 8 فروری جیسی کارکردگی نہ دکھا سکی جبکہ تحریک انصاف کے ووٹرز کے سامنے نہ آنے کا فائدہ مسلم لیگ ن کو بڑی لیڈ کی صورت میں ملا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جن میں سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی دونوں نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔