ضمنی انتخابات؛ مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

لاہور سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی حلقوں کے 16 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
ظفروال میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔ اس دوران ایک 60 سالہ شخص سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا 60 سالہ شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 60 سالہ شخص کے سر پر ڈنڈے سے وار ہونے کے واقعے کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔