ضمنی انتخابات آج ہوں گے، سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

ملک بھر میں آج ضمنی انتخابات میں ہلچل ہوگی، 5 قومی اور 16 صوبائی نشستوں پر 191 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے،
جس میں ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو 6.23 ملین سے زائد بیلٹ پیپرز تقسیم کیے گئے ہیں، جب کہ 25 لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 12، بلوچستان کی 3 اور خیبرپختونخوا کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔