ضمنی انتخابات 2014 کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے روز 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔
حکام کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، علی پورچھٹہ، ظفروال، بھکر، صادق آباد اور ڈی جی خان سے خط کی کاپی، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی ٹی اے پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی جبکہ خط سی سی پی او لاہور کے متعلقہ کمشنر اور دیگر حکام کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔