عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تھا، تاہم، بالآخر یہ رجحان ٹوٹ گیا اور جمعرات کو قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، برینٹ فیوچر جمعرات کو 29 سینٹ، یا 0.3 فیصد زیادہ، 87.58 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 82.89 ڈالر فی بیرل پر رہا۔