عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور یو بی ایس کے تجزیہ کار جیوانی اسٹونوف نے کہا تھا کہ تجارت کے آغاز میں تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
تاہم اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ فیوچر 70 سینٹ، یا تقریباً 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 89.75 ڈالر فی بیرل پر رہا۔