عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق، منگل کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئیں کیونکہ سپلائی کے خطرات اور بڑھتے ہوئے تنازعات میں کمی آئی۔
جون کی ڈیلیوری کے لیے برینٹ فیوچر 33 سینٹ یا 0.4 فیصد گر کر 89.77 ڈالر فی بیرل، جبکہ یو ایس کروڈ کے مئی کے لیے 38 سینٹ یا 0.4 فیصد گر کر 85.03 ڈالر پر آ گئے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔